Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحساء میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے یوم الوطنی فیسٹول

رنگ برنگے غباروں پر مملکت کے مختلف شہروں کے نام نمایاں انداز میں تحریر تھے،میوزیکل کنسرٹ اور بچوں کی پینٹنگز میں خصوصی دلچسپی
ثناء بشیر ۔ الاحساء
    ٭جواثا پارک میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 3 روزہ بلیون فیسٹول کا آغاز ہوگیا جس میں سیکڑوں افراد نے اڑتے ہوئے رنگ برنگے بڑے غباروں کا منظر دیکھا اور خوب انجوائے کیا۔ جواثا پارک میں منعقدہ فیسٹول میں گرم ہوا کے غباروں کو دیکھنے کیلئے الاحساء سٹی کے علاوہ ملحقہ علاقوں سے بھی ملکی و غیر ملکی افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے16بڑے غبارے اڑائے گئے جن میں مختلف رنگوں کے غباروں کے علاوہ سعودی عرب کے قومی پرچم کے حوالے سے بھی ایک بڑا غبارہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔غبارے ہوا میں بلند ہوے تو لوگوں نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا اور جواثا پارک کی انتظامیہ کے علاوہ جنرل انٹرٹینمنٹ کی کاوش کو خوب سراہا۔غباروں پر سعودی عرب کے تمام بڑے شہروں کے نام بھی نمایاں اندام میں تحریر کئے گئے تھے۔
    پروگرام کا دوسرا حصہ شام موسیقی تھا جس میں میوزیکل کنسرٹ نے بھی خوب رنگ جمایا اور گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس کا جادو جگایا اور لوگوں کو موسیقی کے ذریعے لطف اندوز کیا  اور شرکاء  داد وصول کی۔پروگرام میں شریک بچوں کے لئے پینٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بچوں نے خوب دلچسپی لی اور اپنا ہنر ازماتے ہوئے کئی ایک پینٹنگز تخلیق کر ڈالیں جس پر بچوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔
      ٭ 88 ویں یوم الوطنی کی تقریبات کے سلسلے میں الاحساء سٹی کی اسواق القریہ میں رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مردو خواتین کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یوم الوطنی کی اس تقریب کو یادگار بنانے کیلئے پورے ہال کو برقی روشنیوں سے   سجایا گیا تھا ۔ہر طرف جگمگاتی روشنیاں خوب سماں باندھے ہوے تھیں جنہیں دیکھ کر شرکائے تقریب نے  پسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ اسٹیج پر بچوں اور بچیوں کی ڈانس پرفارمنس نے بھی خوب رونق افروز مناظر برپا کیے جنہیں حاضرین نے خوب پسند کیا ۔ مقامی گلوکاروں نے بھی وطن سے محبت کے گیت گائے جنہیں حاضرین نے سراہا اور پسند کیا ۔تقریب میں شریک مرد و خواتین نے فضا میں سیکڑوں غبارے چھوڑ کر وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔اس کے علاوہ گیم شو نے بھی خوب رنگ جمایا اور درجنوں افراد نے اس میں شرکت کی اور انعامات جیتے۔تقریب کی خاص بات بچوں اور بڑوں کی جانب سے روایتی اور قدیم لباس پہن کر شرکت کرنا تھی جنہیں سبھی نے پسند کیا اور انہیں خوب داد دی۔
    تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے وطن سے بہت زیادہ پیار ہے اور ہم وطن کی محبت میں ترقی کی نئی منازل طے کر رہے ہیں ۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مملکت کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین۔ تقریب میں روایتی کھانوں کے اسٹال بھی لگاے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -بئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں ”دی ہوٹل شو “ ایگزییشن کا انعقاد

شیئر: