Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی بنگال میں بی جے پی کی ہڑتال، مظاہرین نے ٹرینیں روکیں اور بسوں کے شیشے توڑ دیئے

کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 2طالب علموں کی موت کے واقعہ کیخلاف بی جے پی نے 12گھنٹے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ہڑتال کے دوران مختلف جگہوں پر آتشزنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات رونما ہوئے۔ بی جے پی کارکنوں نے ٹرینیں روک کر مظاہرہ کیا اور ریاستی ٹرانسپورٹ کی بسوں پر پتھراؤ کیا جس سے متعدد بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ڈرائیور خود کو محفوظ رکھنے کیلئے ہیلمٹ لگاکر بس چلاتے رہے۔شمالی دیناج پور ضلع کے اسلام پور میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 2طالب علموں کی موت ہوگئی تھی جس کے خلاف بی جے پی کارکن مشتعل ہوگئے ۔ ہاوڑہ ،وردھمان ریلوے لائن پر مظاہرین نے ٹرین روک لی، کوچ بیہر اورمدنا پور میں مظاہرین نے بسوں میں توڑ پھوڑ کی اور سڑک پر ٹائر بھی جلائے۔واضح ہو کہ مغربی بنگال میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان کشمکش جاری ہے۔ اپوزیش جماعتیں کانگریس اور سی پی آئی (ایم) بھی اسلام پور میں طلبہ کے قتل کیخلاف مظاہرہ کررہی ہیں لیکن انہوں نے ہڑتال میں شرکت نہیں کی۔دونوں جماعتوں نے بی جے پی اور ترنمول کانگریس پر اس واقعہ پر فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کا الزام لگایا۔
 
مزید پڑھیں:- - - -خوشحالی کے ساتھ معیاری زندگی ہمارا مقصد ہے ، چندرابابونائیڈو

رائے دیں، تبصرہ کریں

 

 

شیئر: