Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپین کے شہر لامرسی میں ’’انسانی ٹاور ‘‘ اچانک منہدم ہوگیا

بارسلونا ....  بارسلونا کے نواحی علاقے لامرسی میں انسانی ٹاور بنانے کی روایت بہت پرانی ہے اور جو لوگ اس مقابلے میں حصہ لیتے ہیں انہیں کیسلر ز یا قلعہ بنانے والے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان مقابلوں پر بڑے بڑے انعامات رکھے جاتے ہیں۔ ہوتا یہ ہے کہ لوگ  ایک دوسرے کے کندھے پر سوار ہوکر بلند سے بلند تر ٹاور بنانے کی کوشش کرتے ہیں مگر اس بار جو گروپ  ٹاور بنا رہا تھا اس کے دو آدمی جو  کافی بلندی تک پہنچ چکے تھے اپنا توازن برقرار نہ رکھنے کی بنیاد پر نیچے گرے اور پھر پورا انسانی مینار منہدم ہوکر رہ گیا۔  نیچے کھڑے ہوئے لوگوں میں سے متعدد زخمی بھی ہوئے جبکہ اوپر سے نیچے گرنے والے 11افراد کو بھی چوٹیں آئیں۔ ایک شخص تکلیف کی شدت کی وجہ سے  اپنا سینہ پکڑتا نظرآیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ لامرسی کا یہ میلہ ویسے بھی انتہائی چاق و چوبند اور بہادر نوجوانوں کا میلہ ہوتا ہے مگر ایسے واقعات بہت کم ہی پیش آتے ہیں۔ موقع پرموجود افراد جو تماشاد یکھنے کیلئے موجود تھے صورتحال دیکھ کر چیخنے چلانے لگے۔ اس حوالے سے جو وڈیو جاری ہوئی ہے اس میں کچھ لوگوں کے گہری سانسیں لینے کی آوازیں بھی شامل ہیں جس سے انکی ہیجانی کیفیت کا پتہ چلتا ہے۔  بہت سے تماشائیوں نے یہ انوکھا منظر دیکھ کر اس کی وڈیو بھی تیار کرنے کا کام بھی شروع کردیا۔ کسی کے مرنے یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔
مزید پڑھیں:- - - - -نیشنل جیوگرافی نے ملائیشین ایئرلائنز کے حادثے کی تشکیل نو کردی

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: