Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحساءمیں پاکبانوں نے بھی یوم الوطنی 88والہانہ انداز میں منایا

پاکستانی ماﺅں نے اپنے بچو ں کو روایتی کپڑے پہنائے اور سعودی پرچم تھمائے
الاحساء( ثناء بشیر)یوم الوطنی کی تقریبات میں جہاں سعودی شہریوں میں بھرپور جوش وجذبہ دیکھا گیا وہیں پاکبانوں نے بھی بھرپور انداز میں مملکت کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا اور سعودی شہریوں کو مبارکباد بھی دی جبکہ پاکستانی ماﺅں نے اس موقع پر بچوں کو خصوصی طور پر سعودی پرچم اور روایتی کپڑے پہنائے ۔ اس طرح ننھے منے بچوں نے بھی مملکت کا 88واں قومی دن بھرپور انداز سے منایا۔ بچوں کے والدین کا کہناتھا کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے یہاں مقیم ہیں۔ ہمارے بچے یہیں پیدا ہوئے اور مملکت کی فضاﺅں میں پروان چڑھے ہیں اور سعودی حکومت کی جانب سے جس طرح انہیں ایک محفوظ فضا اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا ہے اس سے ہماری محبت دگنی ہوگئی ہے اور ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم پاکستا ن سے باہر نہیں بلکہ اپنے ہی گھر میں رہتے ہیں اس کا پورا کریڈٹ سعودی حکومت کو جاتا ہے۔ جس نے مختلف ممالک کے افراد کو اپنے اندر سمو رکھا ہے اور انکو اپنی ثقافت اور تہذیب و تمدن کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ سعودی عوام کو ہم اپنا سمجھتے ہیں اور حرمین شریفین کی پاک دھرتی کی محبت کو ہم اپنے دلوں میں بسائے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے ۔ اسکی ترقی و خوشحالی کیلئے نہ صرف ہم کام کرتے ہیں بلکہ دعا گو بھی ہیں کہ اللہ مملکت سعودی عرب کو ہمیشہ قائم ودائم رکھے۔ ہم اپنے بچوں کو سعودی عرب کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہیں تاکہ ہمارے بچے بڑے ہوکر جہاں چاہیں رہیں ان کے دلوں میں سعودی عرب کی محبت قائم رہے۔ یوم الوطنی پر بچوں نے قومی پرچم لہرا کر محبت کا اظہار کیا۔

شیئر: