Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحفیظ القران کے مقابلے میں اول آنے پر حافظ عبداللہ عثمانی کے اعزاز میں تہنیتی تقریب

10 تنظیموں کے مشترکہ تعاون سے تہنیت پیش کی جائے گی،حسن بایزید کنوینرہونگے 
جدہ (امین انصاری ) فیڈریشن آف تلنگانہ آرگنائزیشن کے اراکین کا اہم اجلاس کنوینر حسن بایزید کی نگرانی میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جدہ کی 10 تنظیموں کے صدور اور ذمہ دار وں نے شرکت کی ۔ کنونیئر فیڈریشن نے اجلاس کو بتایا کہ حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے حافظ و قاری عبداللہ بن عبدالمتین عثمانی جنہوں نے "جمیعت خیرکم تحفیظ القران " کی جانب سے منعقدہ تحفیظ القران مقابلے میںپہلا انعام حاصل کرکے اپنے والدین اور ریاست و ملک کا نام روشن کیا ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اس نوجوان کی پذیرائی کریں ۔اجلاس میں شریک تمام ذمہ داران نے اس اقدام کو مستحسن قرار دیا اور متفقہ فیصلہ کے بعد 28 ستمبر کو جدہ کی مقامی ہوٹل میں حافظ و قاری عبداللہ کو تہنیت پیش کرنے کا فیصلہ گیا ۔ جن تنظیموں کے تعاون سے تہنیت پیش کی جارہی ان میں بزم اتحاد جدہ، بزم عثمانیہ ،بزم طلباءقدیم و محبان جامعہ نظامیہ ، دکن این آر آئی گروپ ، حیدرآباد پین اینڈ پیلیٹیو کیئر ، خاک طیبہ ٹرسٹ ،نور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ، تلنگانہ این آر آئی گروپ ، اردو اکیڈمی جدہ اور اردو گلبن شامل ہیں ۔
 

شیئر: