Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کی 1919 میں دورہ بصرہ کی تاریخی تصاویر

ایک تصویر میں شاہ عبدالعزیز کو بصرہ کے صحرا میں کھڑے دکھایا گیا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
کنگ عبدالعزیز فاونڈیشن نے 1919 میں بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے بصرہ اور اس کے مضافات کے دورے کی تاریخی دستاویز اور تصاویر اپنے آرکائیوز سے  جاری کی ہیں جو ان کی علاقائی تعلقات قائم کرنے کی ابتدائی کوششوں کا حصہ تھا۔
ایس پی اے کے مطابق برطانوی فوٹو گرافر جرٹروڈ بیل کی لی گئی ایک تصویر میں شاہ عبدالعزیز کو بصرہ کے صحرا میں کھڑے دکھایا گیا ہے۔
یہ تصویر اس دور میں خطے میں کی جانے والی ابتدائی سیاسی اور سفارتی کوششوں کو ظاہر کرتی ہے جو وہ علاقائی سطح، وسیع ترعرب اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
یہ تصویر برطانوی فوٹو گرافر کے ایک بڑے تصویری کلیکشن کا حصہ ہے بیسویں صدی میں اس نے عرب جزیرہ نما کی اہم صورتحال اور تبدیلیوں کو تصاویر اور دستاویز کے ذریعے دیکھنے اور جاننے کی کوشش کی تھی
 دورہ بصرہ ایک متحد رہنما کے طور پر شاہ عبدالعزیز کے سفر میں غیرمعمولی اہمیت کا حامل تھا۔ اس دورے نے خطے میں استحکام، تعاون اور طویل مدتی علاقائی ہم آہنگی پر مبنی اپروچ کی عکاسی کی۔

 

شیئر: