Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمبابوے کےساتھ زیادہ کھیلنانقصان دہ ثابت ہوا، وسیم اکرم

دبئی:سابق کپتان و آل راونڈر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ زمبابوے کے ساتھ بہت زیادہ کھیلنا پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کا بنیادی سبب ہے اور ہمیں نچلے رینک کی ٹیموں کے ساتھ کم میچز کھیلنے چاہئیں۔پاکستان ٹیم کی ایشیا کپ میں ہند سے لگاتار شکست اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں تقابلی جائزہ پیش کر رہے تھے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ میں خود اس بات کے حق میں ہوں کہ ہمیں کھیل کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے مگر اس مقصد کیلئے کسی بھی چھوٹی ٹیم سے ایک میچ کھیلنے میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن زمبابوے جاکر وہاں پر 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے سے کیا سیکھا اور کیا فائدہ ہوا، ٹیم یا کھلاڑیوں کو اس قسم کے دوروںسے کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکتا، وہاں پر ہمارے بیٹسمین رنز کے انبار لگاتے ہیں، ڈبل سنچریاں اسکور کرتے ہیں لیکن جب ان کا سامنا اچھی بولنگ اور بڑی ٹیموں سے ہوتا ہے تو انہیں ایسے ہی نتائج کا سامنا کرناپڑتا ہے اور وہ ناکامی کا شکار ہوجاتے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: