Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان اسپنر راشد خان کی جعلسازی ،پاکستانی شہریت رکھتے ہیں

پشاور: افغانستان کے اسپنر راشد خان پاکستانی بھی ہیں اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان کے مطابق راشد خان نے جعلسازی کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ راشد خان کی والدہ پاکستانی شہری ہیں جبکہ ان کے والد خلیل خان افغان شہری ہیں۔ ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ راشد خان کا اصلی نام راشدین ہے اور اس نے دھوکہ دہی سے 2014 ءمیں شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد خلیل خان نے بھی جعلسازی کے ساتھ پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا ہوا تھا، جسے ادارے نے منسوخ کردیا۔ راشدین نے مذکورہ نمبر کا شناختی کارڈ 17301-3027798-7 پشاور کے نادرا سینٹر سے حاصل کیا تھا۔ راشد خان کے کزنز کے پاس بھی پاکستانی شناختی کارڈ موجود ہے۔ پاکستانی علاقے لنڈی کوتل میں راشدین کا خاندان اب بھی مقیم ہے۔راشد خان نے 2012 ءسے 2014ء تک اسلامیہ کالج پشاور میں تعلیم حاصل کی اور اس دوران انہوں نے کرکٹ ٹورنامنٹس میں اسلامیہ کالج پشاور کی نمائندگی بھی کی ۔ نادرا حکام نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں جمع کروائے گئے کوائف کے مطابق راشد خان کا سن پیدائش 1996ءہے۔ راشد خان نے ایشیا کرکٹ کپ کے دوران اپنی 20ویں سالگرہ منائی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ریکارڈ میں ان کی پیدائش کا سال 1998 ءہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں

شیئر: