Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی کرنسی کی قدر میں مزید 6 فیصد کمی

نیویارک۔۔۔ایرانی ریال کی قدر میں مزید 6 فیصد کے قریب کمی واقع ہوئی اور ایک ڈالر کی قیمت 1.7 لاکھ ریال تک پہنچ گئی۔ یہ ایران کی ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔اس حوالے سے معروف ادارے دی انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کا کہنا ہے کہ 4نومبر سے امریکی اقتصادی پابندیوں کا دوسرا دور شروع ہونے سے قبل ایران کی تیل کی برآمدات میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ادارے کے مطابق امکان ہے کہ ایران کی معیشت میں رواں برس 3 فیصد اور آئندہ برس 4 فیصد کا سکڑاؤ پیدا ہو گا۔

شیئر: