Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میلانیا،ٹرمپ کے بغیر افریقہ کا دورہ کریں گی

نیویارک۔۔۔ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم کے فروغ کے ایجنڈے کے ساتھ یکم اکتوبر سے صدر ٹرمپ کے بغیر بحیثیت خاتون اول پہلے بڑے بین الاقوامی دورہ پر بر اعظم افریقہ جائیں گی۔ وہ اس دورہ کے دوران گھانا، ملاوی، کینیا اور مصر جائیں گی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اپنے اعلان میں میڈیا کو بتایا کہ وہ یکم اکتوبر سے افریقہ کے 4 خوبصورت ممالک گھانا، ملاوی، کینیا اور مصر کا دورہ شروع کر رہی ہیں۔یہ ممالک یو ایس ایڈ کے ساتھ بڑے چیلنجز پر قابو پانے اور اس میں پیشرفت کیلئے کام کر چکے ہیں۔

شیئر: