Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پاکستان کو 202ملین ڈالر کی گرانٹ دیگا،3معاہدوں پر دستخط

    اسلام آباد -  - - -وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تین معاہدے طے پا گئے ہیں۔ سعودی عرب پاکستان کو 202 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا۔وزارتِ خزانہ کے مطابق مالاکنڈ میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 72 ملین ڈالر ملیں گے۔ اس کے علاوہ لوہا گلی ٹنل کی تعمیر کے لیے 26 اعشاریہ 6 ملین ڈالر ملے گے۔ ٹنل مظفر آباد اور ایبٹ آباد کے درمیان تعمیر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ زلزلہ متاثرین کے لیے سعودی عرب 104 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا۔ معاہدوں پر وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی فنڈ ڈویلپمنٹ کے سربراہ نے دستخط کیے۔اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ 3 معاہدے طے پاگئے،سعودی عرب کا اتوار کوپہلا وفد پاکستان آئے گا، سعودی عرب سے بڑی سرمایہ کاری کا آغاز ہوگیا ہے، 100بڑے ڈیفالٹرز کیخلاف جلد آپریشن آغازہوجائے گا، سیاحت کیلئے وزیراعظم کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنائی گئی۔انہوں نے توانائی کے وزیرعمرایوب کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری لانے کا کام مہینوں میں نہیں بلکہ ہفتوں میں کام ہوا، آج سعودی عرب کے ساتھ 3معاہدے ہوئے ہیں۔سعودی عرب کا اتوار کوپہلا وفد پاکستان آئے گا۔ سعودی عرب پاکستان کیلئے بہت بڑی سرمایہ کاری لے کر آرہا ہے۔اس کا آغاز ہوگیا ہے۔8لاکھ79ہزار 198افغان مہاجرین کے پاس کارڈ ہیں۔25لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں ہیں۔ تقریباً دو ملین رجسٹرڈ ہیں، ایف بی آر کے 100بڑے ڈیفالٹرز کیخلاف بڑا آپریشن کیا جائے گا، میڈیا کواطلاعات تک رسائی کے قانون پرعملدرآمد کیا جائے گا،عبدالرؤف کوویج بورڈ کا نیا چیئرمین لگا دیا گیا ہے۔ صحافتی تنظیموں کا یہ مطالبہ پورا کیا جائے گا جبکہ وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے گردشی قرضوں کی شکل میں ایٹم بم چھوڑاہے ، ماضی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کونہیں دیا گیا،انہوں نے کہا کہ آج کابینہ اجلاس میں افغانیوں کوشہریت دینے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔8لاکھ79ہزار 198افغان مہاجرین کے پاس کارڈ ہیں۔25لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں ہیں۔ تقریباً دو ملین رجسٹرڈ ہیں۔زمینوں سے قبضہ چھڑوانے کی مہم کراچی سے بڑے پیمانے پر شروع کی جائے گی۔فواد چودھری نے کہا کہ میڈیا کواطلاعات تک رسائی کے قانون پرعملدرآمد کیا جائے گا۔۔فاٹا اور پاٹامیںمزید 5سال کیلئے ٹیکس چھوٹ ہوگی جبکہ جون 2023 کے بعد نان کسٹمز گاڑیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزراء  پرزور دیا کہ لوگوں کی زندگیوں سے مسائل ختم کرنے ہیں۔وزراء نہ توخود سفارشات کوخاطر میں لیں اور نہ ہی مجھے کوئی سفارش کریں۔
مزید پڑھیں:- - - - -مسجد قبا24گھنٹے کھلی رکھیں، شاہ سلمان

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: