Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض پر حوثیوں کا حملہ گھناؤنا جرم ہے، مولانا اصغر علی مہدی سلفی

    ریاض(واس) مرکزی جمعیت اہلحدیث ہندنے ریا ض پر حوثیوں کے میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی۔ حملے کو گھناؤنا جرم قرار دیا اور اسے دہشت گرد حوثیوں کی اندھی دشمنی بتایا۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے سعودی وزیر اسلامی امور شیخ صالح آل الشیخ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ہماری جمعیت کے لاکھوں لوگ تن ، من ، دھن سے سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ ایرانی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔ حرمین شریفین کی نصرت کیلئے مسلم عرب اتحاد کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہیں پورا یقین ہے کہ سعودی قیادت درپیش چیلنجوں ، گھناؤنی سازشوں اور کینہ پروروں پر غلبہ حاصل کرے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ خادم حرمین شریفین کو اپنے فضل و کرم سے عزم ، حوصلے کے مقام بلند پر فائز رکھے۔
 

شیئر: