Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات میں مبینہ دھاندلی: پرویز خٹک کمیٹی سربراہ مقرر

اسلام آباد:  وزیر اعظم کی جانب سے پرویز خٹک کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیر دفاع کمیٹی کی سربراہی کے لیے وزیر دفاع کے نام کی منظوری دے دی ہے جبکہ ان کے علاوہ کمیٹی میں ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز بھی شامل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی خصوصی میں حکومت اور اپوزیشن کے 12، 12 ارکان کمیٹی کا حصہ بنیں گے۔ اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے ارکان کے نام اسپیکر کو بھجوادیے ہیں۔ بعد ازاں  اسپیکر ایوان میں کمیٹی کا باضابطہ اعلان کریں گے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد کمیٹی اپنا کام شروع کردے گی۔ کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں ٹی او آرز طے کرے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -افغان حکمرانوں نےاچھے تعلقات کی پاکستانی کوششوں پر پانی پھیر دیا ،مبصرین

شیئر: