Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ فائنل: بنگلہ دیش نے ہند کو 223 رنز کا ہدف دیدیا

دبئی: ایشیا کرکٹ کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 48.3اوورز میں 222رنز بنائے۔دبئی اسٹیڈیم میں ہند کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش کے اوپنرز نے ابتدائی 20اوورز میں انتہائی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 120رنز تک کوئی وکٹ نہیں گرنے دی۔ اوپنر مہدی حسن 32رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو 139رنز تک اوپر تلے 4وکٹیں گر گئیں۔ امرالقیس 2،مشفق رحیم5 ، محمد متھن 2 اور محمود اللہ 4رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اوپنر لٹن داس نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی، انہوں نے 121 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا، لٹن کو کلدیپ یادو کی گیند پر دھونی نے کیچ آوٹ کیا۔ لٹن داس اور مہدی حسن کے علاوہ سومیا سرکار نے ہمت دکھائی اور 33 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ سومیا سرکار بدقسمتی سے غلط فہمی کا شکار ہو کر رن آوٹ ہو گئے جب لٹن داس کے ساتھ دونوں بلے باز وکٹ کی ایک ہی جانب پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش کا کوئی اور بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 48.3اوورز میں 222رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور ہند کو میچ جیتنے کیلئے 223رنز کا ہدف دیا۔ ہند کے کلدیپ یادیو نے 3 کھلاڑیوں کو اآوٹ کیا جبکہ کے ایم جادھو 2، بمرا اور چاہل ایک، ایک کھلاڑی آوٹ کر سکے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: