Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹاگرام لائٹ اور ویب ورژن میں نوٹیفیکیشنز

انسٹاگرام نے اپنی لائٹ ایپلی کیشن اور ویب ورژن میں نوٹیفیکیشنز کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس سے پہلے نوٹیفیکیشن صرف انسٹا گرام کی اسٹینڈرڈ ایپلی کیشن میں موجود تھے۔ اینڈرائڈ پولیس کی رپورٹ کے مطابق موزیلا فائر فاکس ، سفاری اور کروم براؤزر پر انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین چاہیں تو نوٹیفیکیشنز کو آن کر سکیں گے۔ جس کے بعد انہیں لائک ، کمنٹ اور فالورز کے متعلق نوٹیفیکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائیگا۔ فیچر کو اب انسٹاگرام کی لائٹ ایپلی کیشن کے لیے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: