Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدارس کے سیکڑوں طلبہ کا سرحد کے پاسبانوں کیلئے خون کا عطیہ

لکھنؤ۔۔۔۔ دینی مدارس کے طلبہ نے اپنا خون عطیہ کرکے ثابت کردیا کہ سب سے بڑا مذہب انسانیت ہے۔ لکھنؤمیں ندوۃ العلما ء اور دیگر مدارس کے 200 سے زیادہ طلبہ و سرگرم کارکنوں نے ملک کی سرحد کےپاسبانوں اور برادران وطن کیلئے بلرام پور اسپتال میں خون کا عطیہ پیش کرکے مثال قائم کردی۔ واضح ہوکہ مختلف مواقع پر مدارس  کے 2ہزار سے زیادہ طلبہ حب الوطنی اور پیام انسانیت کے لئے خون عطیہ کرچکے ہیں۔ مدارس کے طلبہ،اساتذہ اور انتظامیہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ ہموطنوں اور ملک کے باشندوں سے اتنی محبت ،ہمدردی اور پیار کرتے ہیں کہ ان کے لئے اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -کسان تحریک کاآغاز، دہلی میرٹھ شاہراہ جام
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: