Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افسران کے رویے سے تنگ آکر خاتون پولیس اہلکار نے پھانسی لگا لی

بارہ بنکی۔۔۔۔ضلع ہردوئی کی رہنے والی خاتون پولیس اہلکار مونیکا حیدر گڑھ کوتوالی میں تعینات تھی۔ وہ حیدرگڑھ قصبے کے متئی پوروامیں اکشے کمار کے مکان میں کرائے پر مقیم تھی۔اتوار کو مونیکا کا فون نہ ملنے پر علاقے میں رہنے والا دوسرا پولیس اہلکا ر تلاش کرتے ہوئے مونیکا کے کمرے پر پہنچا۔ دروازہ کھٹکھٹانے پر جب کمرہ نہیں کھلا تو زور لگانے پر دروازہ کھلا تو اندر مونیکا کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی۔پولیس والے نے اس کی اطلاع کوتوالی کو دی ، فوراً انسپکٹر سمیت پولیس دستہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور مونیکا کی لاش پنکھے سے اتاری اور اس کے اہل خانہ کو مطلع کیا۔مونیکا کے کمرے سے سوسائڈ نوٹ ملا جسے حیدر گڑھ پولیس نے ضبط کرلیا تاہم بعد میں واٹس ایپ پر وائرل ہوگیا۔ نوٹ میں مونیکا نے تحریر کیا کہ وہ تھانے میں کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ نیٹ ورک سسٹم میںکام کرتی ہے۔ اس کے باوجود لگاتار اس کی ڈیوٹی قانون کے برخلاف باہر لگا ئی جاتی تھی۔ مخالفت کرنے پر پولیس اسٹیشن میں تعینات محرر رخسار احمد اور ایس ایچ او پرشورام اوجھا کی جانب سے ستایا جانے لگا ۔ میری غیر حاضری کی رپورٹ تحریر کی گئی۔29ستمبر کو جب میں چھٹی کی درخواست لیکر پرشو رام کے پاس گئی تو انہوں نے رجسٹر پھینکتے ہوئے کہا کہ چھٹی نہیں دونگا۔ سی اوسے جاکر ملو۔ مونیکا نے خط میں تحریر کیا کہ چھٹی حق ہوتا ہے۔ اس کیلئے اگر اعلیٰ افسران کے سامنے بھیک مانگنی پڑے تو یہ ٹھیک نہیں۔ اگر مجھے چھٹی دے دی جاتی تو یہ قدم میں نہ اٹھاتی۔آخر میں اس نے والدین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے معافی مانگی۔ اس پورے معاملے میں ابھی پولیس افسر ان کچھ بھی کہنے سے گریز کررہے ہیں۔ایس پی وی پی سریواستو نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -نائب صدر جمہوریہ نامور شخصیات کواعزازسے نوازیں گے
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: