Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردگان نے کولون میں جامع مسجد کا افتتاح کردیا

کولون ۔۔۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جرمنی کے شہر کولون میں جامع مسجد کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ جرمنی کے دیگر شہروں میں بھی مسلمانوں کی عبادت گاہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ مسجد کے افتتاح کے موقع پر تقریباً 10ہزار افراد موجود تھے۔کولون شہر کی مرکزی مسجد کو ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان مذہبی گروپ نے تعمیر کیا ہے۔طیب اردگان کے دورہ جرمنی کے موقع پر بالخصوص کولون میں مختلف احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔

شیئر: