Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک اے آسٹریلیا پریکٹس میچ:آسٹریلیا کی 3نصف سنچریاں

  دبئی :آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 4روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں کھیل ختم ہونے تک 207 رنز بنائے تھے اور اس کے 2 کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔ پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے اسے مزید 71 رنز کی ضرورت ہے ۔ قبل ازیں پاکستان اے نے پہلے دن کے اسکور 246 رنز 6 کھلاڑی آوٹ پر پہلی اننگز دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 278 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ عابد علی ٹاپ اسکورر رہے انہوں نے 85 رنز بنائے۔ ناتھن لیون نے دوسرے دن بھی اپنی تباہ کن بولنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے مجموعی طور پر میچ میں 8 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ایک، ایک وکٹ مچل اسٹریک اور جون ہولینڈ نے حاصل کی۔ آسٹریلوی اوپنر نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 82 رنز کی بنیاد فراہم کی جبکہ دوسری وکٹ 104 رنز پر گری۔ ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے بالترتیب54 اور 36 رنز بنائے۔ اس کے بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوا۔ کھیل ختم ہوا تو شان مارش 54 اور مچل مارش53 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے وقاص مسعود اور افتخار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: