Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز:جنوبی افریقہ نے پہلا ون ڈے 5 وکٹوں سے جیت لیا

کیمبرلے: جنوبی افریقہ نے مہمان زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ زمبابوے کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 34.1 اوورز میں صرف 117 رنز بناسکی۔ صرف 3 کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں اسکور کرنے میں کامیاب ہو:ے۔ کپتان ہملٹن ماساکڈزا نے 25 ، ایلٹن چیگمبوا نے 27 اور پیٹرمور نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔ کوئی اور کھلاڑی جنوبی افریقی بولرز کا سامنا نہیں کرسکا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی نگیڈی نے 3 ، عمران طاہر، انڈل اور کیسو ربادا نے 2 ، 2 جبکہ ولیم مولڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقہ نے ہدف باآسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر 26.1 اوور میں حاصل کرلیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین ہینرک نے 44 رنر کی شاندار اننگز کھیلی۔ مارکرم 27 جبکہ کپتان جین پال ڈومنی نے 16 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے ٹنڈا اور ویلنگٹن نے 2 ، 2 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔لونگی نگیڈی کو 19رنز دیکر 3وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ سیریز کا دوسرا میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: