Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی ورلڈکپ : ٹرافی 4 اکتوبر کو لاہورپہنچے گی

  لاہور: 2019ءکرکٹ ورلڈکپ کی ٹرافی 4 اکتوبر کو لاہور پہنچے گی اور 8 دن تک پاکستان میں رہے گی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کئے گئے پروگرام کے مطابق ٹرافی پہلے مرحلے میں قذافی اسٹیڈیم پہنچا ئی جائے گے، جہاں ایک تقریب میں کرکٹرز کے ساتھ پی سی بی حکام بھی شریک ہوں گے۔اسکے علاوہ ٹرافی کو مقامی تعلیمی اداروں میں بھی لے جایا جائے گا جہاں طلبا کو تصاویر اور سیلفیاں بنانے کا موقع مل سکے گا۔لاہور کے بعد ٹرافی اسلام آباد لے جائی جائے گی، اسلام آباد میں ٹرافی کی آمد کے حوالے سے تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شرکت کا بھی امکان ہے تاہم باقاعدہ طور پر کرکٹ کے پیٹرن انچیف کی جانب سے تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔آئی سی سی ٹرافی کو کراچی بھی لے جایا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکی ٹرافی ان دنوں میگا ایونٹ میں شریک ممالک کے دورے پر ہے، آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: