Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توقع سے کم بارش‘ آبی بحران کا خطرہ

اسلام آباد:  ملک میں بارش کی کمی کے باعث آبی ذخائر میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث ملک میں بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معمول سے کم بارشوں کے پیش نظر آیندہ ربیع کی فصل کے لیے بھی پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آبی ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے میں 9 لاکھ ایکڑ فٹ کمی واقع ہوئی۔ ارسا کے جاری کردہ اعدادشمار کے مطابق ملک میں اس وقت پانی کا ذخیرہ61 لاکھ ایکڑ فٹ ہے جو گزشتہ اتوار کو 70 لاکھ ایکڑ فٹ تھا۔ مون سون میں توقع سے کم بارشیں ہونے اور اسکردو میں کم درجہ حرارت کے باعث پانی کی شدید قلت کاخدشہ ہے ۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے گزشتہ ماہ 6 ستمبرکو بارشوں کی کمی کے حوالے سے ملک کے مختلف اضلاع میں خشک سالی سے متعلق الرٹ جاری کیے تھے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -فیصل عابدی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ

شیئر: