Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد حفیظ کی آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت

دبئی: ایشیا کرکٹ کپ میں پاکستانی بیٹنگ لائن کی ناکامی کے باوجود سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کیا تو اس میں سابق کپتان اور آل راونڈر محمد حفیظ کو شامل نہیں کیا گیا ۔ کرکٹ حلقوں کے اصرار اور سیریز میں بیٹنگ کے پھر فلاپ ہو جانے کی خدشات کو دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی نے محمد حفیظ کو دبئی طلب کرلیا۔ سینئر بیٹسمین کو آسٹریلیا کیخلاف 2 میچزکی سیریز کیلئے یواے ای پہنچنے کو کہا گیا ہے ۔محمد حفیظ نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ میچ اگست 2016 ءمیں انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلا تھا۔ اس کے بعد وہ کوئی ٹیسٹ میچ نہیںکھیل سکے جبکہ بولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی کے باعث ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ان کا آنا جانا لگا رہا ۔محمد حفیظ نے آخری ون ڈے رواں سال جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔اس کے بعد انہیں دورہ زمبابوے کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن 2 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں ناکامی کے بعد انہوںنے پانچوں ون ڈے باہربیٹھ کردیکھے۔بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد وہ بھی سابق آف اسپنر سعید اجمل کی طرح بولنگ میں موثر ثابت نہیں ہو سکے اسی وجہ سے ایشیا کپ میں انہیں سلیکشن کے لئے زیر غور نہیں لایا گیا۔اب یواے ای کی کنڈیشنزمیں کھیلنے کی صلاحیت اوراسپن بولنگ کی اضافی خوبی کی وجہ سے انہیں18ویں کھلاڑی کے طور پر ا سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: