Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی سی بی بمقابلہ بی سی سی آئی: 70 ملین ڈالر ہرجانہ کیس، فیصلہ بدھ کو متوقع

 
دبئی:پاکستان اور ہندکے کرکٹ بورڈز کے درمیان ہرجانے کے مسئلے پر قانونی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے جس کا فیصلہ بدھ کو متوقع ہے جبکہ ہندوستانی بورڈ کے سابق عہدیدار اس معاملے میں سخت موقف اختیار کرنے کی بات کررہے ہیں۔ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے طے شدہ سیریز کھیلنے سے انکار پر مالی نقصانات کے ازالے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کمیٹی سے رجوع کر رکھا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے70ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا جس کی سماعت آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی میں ہو رہی ہے۔ آئی سی سی نے مائیکل بیلوف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا فیصلہ کوئی فریق چیلنج نہیں کرسکے گا۔ مائیکل بیلوف اس سے قبل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو سزائیں دے چکے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیس کیلئے ایک برطانوی فرم کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔ادھرہندوستانی کرکٹ بورڈ کے سابق عہدیدار انو راگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک دھیلا بھی نہ دے۔انہوں نے بورڈ حکام کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ اس کیس کے حوالے سے کسی اجلاس میں بھی شرکت نہ کریں۔انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کو آئی سی سی کی مداخلت کے بغیر یہ مسئلہ خود ہی حل کرنا ہو گا۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہندوستانی حکومت نہیں چاہتی کہ ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ کھیلیں تاہم آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کے میچوں میں ہم پاکستان کے ساتھ مستقل کھیل رہے ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: