Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات : 200فٹ گہرے بورویل میں گرنے والے بچےکو12گھنٹے سے نکالنے کی کوشش جاری

نئی دہلی۔۔۔۔گجرات کے سانبر کانٹھا کے ہیمنت نگر میں 200فٹ گہرے بورویل میں گرنے والے ڈیڑھ سال کے بچے راہول کی موت ہوگئی۔بچہ کل شام کھیلتے ہوئے بورنگ کیلئے کھودے گئے کنویں میں گر گیا تھا۔اطلاع ملتے ہی پولیس ، این ڈی آر ایف اور احمد آباد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اوربچے کو بچانے کیلئے12گھنٹے تک کوشش کی مگر ناکام رہے۔ واضح ہو کہ عدالت نے بیکار اور کارآمد بورویل کو ڈھکنے کا سختی سے احکامات جاری کررکھا ہے۔اگر اس پر عملدرآمد کیا جاتا تو شاید راہو ل موت کے منہ میں جانے سے محفوظ رہتا۔اسی سال اگست میں بہار کے ضلع مونگیر میں ثناء نامی بچی بورویل میں گرگئی تھی جسے سخت جدوجہد کے بعد امدادی ٹیموں کے ارکان زندہ بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - - -مدھیہ پردیش: بی جے پی کی تقریب میں بھگدڑ ، درجنوں خواتین زخمی

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: