Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس کو دھکا لگانے والے مسافروں کو ٹرک نے کچل دیا،6ہلاک

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع بستی کے چھاؤنی علاقے میں پیر کی صبح سڑک حادثہ میں 6مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ضلع بستی کے سرکاری اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریاستی ٹرانسپورٹ کی پریاگ ڈپو کی بس چھائونی علاقے این ایچ28پر خراب ہوگئی۔ اس کے بعد بس ڈرائیور نے مسافروں کو دھکا لگانے کیلئے کہا۔8مسافروں نے اتر کر بس کو ڈھکیلنا شروع کیا ہی تھا کہ تیز رفتار ٹرک انہیں روندتا ہوا چلا گیا۔حادثے میں 6مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 2شدید زخمی ہوگئے جنہیں ضلع اسپتال میں منتقل کردیاگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاپروائی سے ٹرک چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ مرنیوالوں کی شناخت اودھیش کمار پانڈے، رمیش کمار ، پردیپ کمار، اندر سین ورماکے طور پر ہوئی جبکہ دیگر 2کی شناخت نہ ہوسکی۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اورواقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -سی این جی، گھریلو گیس سلنڈر، پٹرول،ڈیزل اب عام آدمی کے بجٹ سے باہر

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: