Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھاشا ڈیم فنڈ کے لئے عطیات

 نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
دبئی میں مقیم پاکستانی تاجروں کے ایک گروپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عنقریب 10 لاکھ ڈالر کی رقم اکھٹی کر کے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ کے اکاونٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ اس حوالے سے پاکستانی بزنس کمیونٹی کی جانب سے سینیٹر فیصل جاوید کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام ممتاز مسلم اور امجد علی خان کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان بھی شریک تھے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان دبئی سے پاکستان واپس جاتے ہوئے ائیر پورٹ پر تحریک انصاف یو اے ای کے رہنماو شاہد خان ‘حاجی میر حسن ‘وقار احمد اور عبدالحمید بنگش سے ملاقات بھی کی۔
 

شیئر: