العلا کے کاشتکار مشکیزے میں کھجوروں کو کیسے محفوظ رکھتے تھے؟
وزیٹرز نے یوم الشنہ کی سرگرمیوں غیرمعمولی دلچسپی کا اظہار کیا (فوٹو: ایس پی اے)
العلا میں ’خیرات العلا‘ سیزن کے آغاز کے ساتھ ’منشیہ فارمرز مارکیٹ‘ میں سیاحوں نے ’یوم الشنہ‘ کی سرگرمیوں غیرمعمولی دلچسپی کا اظہار کیا۔
ایس پی اے کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد کھجورں کو محفوظ کرنے کے ان روایتی طریقوں کو اجاگر کرنا ہے جو العلا ریجن میں نسل در نسل چلے آ رہے ہیں۔
’الشنہ‘ کھجوروں کو محفوظ کرنے کا ایک قدیم طریقہ ہے۔ الشنہ (چمڑے کا مخصوص تھیلا جو مشکیزے کی طرح ہوتا ہے اس میں کھجوروں کا محفوظ کیا جاتا ہے)۔
’الشنہ‘ بھیڑ یا بکری کی کھال سے تیار کیا جاتا ہے جسے رنگنے اور صاف کرنے کے بعد استعمال کے قابل بنایا جاتا ہے۔ العلا کے لوگ ماضی میں کھجوروں کو طویل عرصے سے محفوظ رکھنے اور معیار برقرار رکھنے کے لیے اس پر بھروسہ کرتے آئے ہیں۔

اس ایونٹ میں ماہرین کی جانب سے الشنہ میں کھجوروں کو محفوظ کرنے کے مراحل کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس عمل کا آغاز پہلے کھجوروں کی چھانٹی، انہیں صاف کرنے پھر شنہ میں بھرنے سے ہوتا ہے۔
الشنہ کا تعلق العلا ریجن کی روایتی مہمان نوازی سے بھی ہے۔ روایتی طور پر میزبان اپنے مہمان کے سامنے اسے کھول کر اس میں محفوظ کھجوریں نکال کر پیش کیا کرتے تھے۔

رمضان المبارک سمیت مختلف مواقع پر الشنہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کھجور اور نخلستانوں سے وابستہ ایک زرعی و سماجی ورثے کی اہم علامت کے طور پر جانی جاتی ہے۔
الشنہ کی سرگرمی کا انعقاد موسمِ خزاں کی تعطیلات کے دوران کیا جاتا ہے۔ مقامی باشندوں اور سیاحوں کو اس قدیم روایت سے آگاہ ہونے کا موقع بھی ملتا ہے۔ العلا کے زرعی اور ثقافتی ایونٹس میں اس ورثے کی اہمیت آج بھی برقرار ہے۔
