Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس نے ایران کی انٹیلی جنس سروسز کے اثاثے منجمد کر دئیے

پیرس۔۔۔ فرانس نے ایرانی انٹیلی جنس سروسز اور  2 ایرانی باشندوں کے اثاثے  منجمد کردیئے ہیں۔  یہ اقدام جون میں  جلاوطن ایرانی اپوزیشن گروپ  کی ریلی  پر حملے کے الزام  کے ردعمل کے طور پر کیاگیا ہے۔  ذرائع  کاکہنا ہے کہ ایران اور فرانس کے  مابین تعلقات میں آنے والی سختی   کے نتائج ایران کیلئے  انتہائی گہرے ہونگے۔  یہ صورتحال ایک ایسے وقت میں ایران کو درپیش ہے جب وہ  2015ء کے امریکہ کے  ساتھ ہونے والے  ایٹمی معاہدے سے نجات کیلئے یورپی ممالک کی طرف دیکھ رہا ہے۔ امریکہ پہلے ہی اس  معاہدے سے خود کو علیحدہ کرچکا ہے۔  اس حوالے سے  جب  پیرس میں ایرانی  سفارتخانے سے ردعمل ظاہر کرنے کیلئے کہا گیا تو  سفارتخانے کے ترجمان نے  صرف  ہیلو ، شکریہ  ہی کہنے پر اکتفا کیا۔ واضح رہے کہ  جو اثاثے منجمد کئے گئے ہیں ان میں دو  ایرانیوں کے اثاثے شامل ہیں جن کے نام اسد اللہ اسدی اور  سعید ہاشمی ہیں۔ 
 

شیئر: