Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی

اسلام آباد: فیڈرل بیورو آف ریونیو نے بڑے اور بااثر ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں169 نادہندگان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جنہوں نے بڑی جائدادیں ، 3000سی سی سے بڑی گاڑیاں خریدیں اور کروڑوں روپے کا کرایہ وصول کیا جبکہ وہ ٹیکس گزار نہیں ہیں اور نہ ہی ٹیکس گوشوارہ جمع کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایسے بڑے نادہند گان کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور اِن سے انکم ٹیکس کے قانون کے مطابق واجب الادا ٹیکس وصول کیا جائے گا اور اِن پر بھاری جرمانے بھی عاید کیے جائیں گے۔ مزید برآں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ ٹیکس نادہندہ گان جنہوں نے 2 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی جائداد خریدی یا 1800سی سی سے بڑی گاڑی خریدی یا ایک کروڑ سے زیادہ ایک سال میں کرایہ وصول کیا اور گوشوارے داخل نہیں کرائے یا وہ ایف بی آر میں ٹیکس گزاروں کی لسٹ میں نہیں ہیں‘ ایسے نادہندہ گان کے خلاف مرحلہ وار کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 

شیئر: