Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم مودی کیلئے اقوام متحدہ کا ایوارڈ

نئی دہلی۔۔۔۔وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کو پرواسی بھارتیہ کیندر میں منعقد ہ تقریب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انٹونیوگویتریس اور اقوام متحدہ کے ماحولیات سے متعلق پروگرام کے سربراہ ایرک سولہم کی طرف سے اعلیٰ ترین ایوارڈ’’یواین ای پی چیمپیئن آف دی ارتھ‘‘2018 سے نوازا گیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ سشماسوراج ،وزیرماحولیات ہرش وردھن اور وزیرثقافت مہیش شرما سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے سربراہ نے کہا کہ سونا،تیل ،توانائی یاکوئی دیگر معدنیات کوئی چیز نہیں۔ وزیراعظم نریندرمودی ہندوستان اور دینا کوسیاسی قیادت فراہم کررہے ہیں۔وزیراعظم مودی نے بین الاقوامی شمسی توانائی اتحاد کی حمایت میں نمایاں کام کیا اور 2022تک ہندوستان میں استعمال شدہ پلاسٹک ختم کرنے کے سلسلے میں غیر معمولی عزائم اور پالیسی قیادت کے اعتراف میں نوازاگیا۔
 
مزید پڑھیں:- - - -گوایئر کی خصوصی پیشکش،صرف 999 روپئے میں فضائی سفر
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: