Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادتی کرنے والے کو 20برس قید کی سزا

دمام ... مشرقی ریجن کی اپیل کورٹ نے ایک لڑکی کیساتھ کئی بار زیادتی کا الزام ثابت ہوجانے پر 20برس قید اور کھلے مقام پر 2ہزار کوڑے لگانے کی سزا سنادی۔ ایک بار میں 50کوڑے لگائے جائیں گے۔40بار میں یہ عمل مکمل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری نے جو عمر کے چوتھے عشرے میں ہے متعدد لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے جرائم تسلیم کرلئے۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ گھناﺅنی حرکات کی وڈیو بھی بنایا کرتا تھا اور پھر وڈیو کی بنیاد پر ان کا استحصال کرتا رہتا تھا۔ اس نے ایک لڑکی کو رسوا کرنے کی دھمکی دیکر 90 ہزار ریال بھی اپنے کھاتے میں جمع کروائے تھے۔ اس پر بس ہی نہیں کیا بلکہ اس نے مزید ایک لاکھ ریال اس سے طلب کئے جس پر لڑکی نے تنگ آکر پولیس سے شکایت کردی۔
 
 

شیئر: