Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پر اب تک 730 ڈرون اور 57 بیلسٹک میزائل حملے

زیادہ تر الشرقیہ ریجن اور ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔( فوٹو: ایس پی اے)
وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے منگل کو الشرقیہ ریجن میں 45 ڈرونز کو روک کر تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت کے اعداد وشمار کے مطابق 28 فروری سے اب تک سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں کی مجموعی تعداد 730 سے زیادہ ہو گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اس مدت کے دوران 57 بیلسٹک میزائل اور7 کروز میزائلوں کو کامیابی سے روک کر تباہ کیا گیا۔
ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اپنی جنگ کے درمیان خلیجی ریاستوں پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایرانی حملوں میں زیادہ تر الشرقیہ ریجن اور ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
واضح  رہے کہ الشرقیہ ریجن میں مملکت کے  بڑے تیل کے ذخائر اور ریفائنریاں واقع ہیں۔

 

شیئر: