Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شلال ڈیم: العلا کے پہاڑوں کے درمیان پانی کا اہم ذریعہ

العلا کمشنری میں شلال قریہ کا ڈیم ’سد قریہ شلال‘ جو کہ نہ صرف پانی کا اہم ذریعہ ہے بلکہ یہاں پائی جانے والی چٹانیں اور قدرتی مناظر اس ڈیم کے ساتھ ایسے ہم آہنگ ہیں جو علاقے کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ڈیم اپنے اطراف کے پہاڑوں، چٹانوں اور صحرائی پودوں کے ساتھ ایسا دلکش نظارہ پیش کرتا ہے کہ قدرتی جمالیاتی اور آبی منصوبوں کی اہمیت یکجا ہوجاتی ہے۔
گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں سے یہاں کے آبی ذخائر میں اضافہ ہوا اور ڈیم کی سطح بھی بلند ہو گئی، خاص طور پر ’سد شلال‘ میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے مثبت اثرات قریبی علاقوں کے ماحول پر مرتب ہوئے۔
یہ ڈیم تقریباً 3 لاکھ 18 ہزار کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش رکھتا ہے، اس کی لمبائی 130 میٹر اور بلندی 8 میٹر ہے۔
ڈیم کے دروازوں کی لمبائی 32 میٹر اور بلندی 5.5 میٹر ہے۔ یہ ڈیم برساتی پانی کو ذخیرہ کرنے، سیلابی پانی کو محفوظ رکھنے اور اس کے بہاؤ کو منظم کرنے کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔

العلا کمشنری میں متنوع زرعی اجناس غیر معمولی طور پر مشہور ہیں، اور یہ ڈیم پانی کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔
ڈیمز نہ صرف سیلاب کے خطرات کو کم کرتے ہیں بلکہ پانی کے بہاؤ کو منظم کرتے ہوئے ماحولیاتی توازن قائم رکھنے میں بھی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

 

شیئر: