Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت اسلامی امور نے زائرین کو 2.3 ملین آگاہی خدمات فراہم کیں

یومیہ بنیاد پر مختلف زبانوں میں دروس اور آگاہی لیکچرز شامل تھے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور کی جانب سے اس سال عمرہ سیزن میں زائرین اور معتمرین کو تقریبا 2.3 ملین ( 23 لاکھ ) دینی خدمات فراہمی کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت اسلامی امور نے جامع حکمت عملی کے تحت ماہ صیام کے دوران عمرہ سیزن میں مختلف نوعیت کی آگاہی خدمات مہیا کیں۔
 مرکزی علاقے کی مساجد اور ہوٹل کے نماز ایریا میں متعدد بین الاقوامی زبانوں میں یومیہ بنیاد پر مختلف زبانوں میں دروس اور آگاہی لیکچرز شامل تھے۔
وزارت کی فیلڈ ٹیموں نے زائرین کو عمرے کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ روزے کے احکام و فضائل، اعتدال اور توازن کے اصولوں کے ساتھ عبادت سے متعلق دینی سوالات کے جوابات کے علاوہ ازیں مکہ مکرمہ کے تقدس اور اس کے احترام و فضیلت پر مختلف زبانوں میں کتابچے بھی تقسیم کیے۔
وزارت کی جانب سے 40 زبانوں میں دینی استفسارات کے لیے ٹول فری کال سروس کے ساتھ، ڈیجیٹل لائبریری سے اسلامی مواد ڈاون لوڈ کرنے کے لیے کیو آر کوڈ کی سہولت بھی مہیا کی گئی۔

یہ کوششیں فیلڈ میں خدمات اور جدید ٹیکنالوجی کے انضمام کی عکاسی کرتی ہیں تاکہ اسلام کی اقدار کو فروغ ، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے حوالے سے مملکت کے کردار کو اجاگر کیا جا سکے۔

 

شیئر: