Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حدود الشمالیہ کا خود رو پودا ’حمیرا‘ جو صحرا کو سبزہ زار میں تبدیل کر دیتا ہے

’حمیرا‘ موسم برسات میں اگنے والا خود رو پودا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے علاقے قدرتی حسن سے مالا مال ہیں جن میں حدود الشمالیہ ریجن شامل ہے۔
موسم بہار کی بارشوں کے بعد حدود الشمالیہ کے علاقے ’حمیرا‘ (فائن لیف فیومیٹری) پودے سے کھلے ہوئے ہیں جو اپنی قدرتی خصوصیات اور خوشنما پھولوں کی وجہ سے مشہور ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ’حمیرا‘ موسمِ برسات میں اگنے والا ایک خود رو پودا ہے، اور اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے پھول خود بخود ’پولینیشن‘ کر سکتے ہیں، جو اسے کھلے ماحول اور قدرتی چراگاہوں میں بہتر طور پر پھلنے پھولنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ پودا کئی جنگلی علاقوں میں پایا جاتا ہے اور اسے اس خطے میں موسمِ بہار کے ساتھ اُگنے والی پودوں کی اہم اقسام میں شمار کیا جاتا ہے۔
موسم بہار کی آمد کے ساتھ  ہی صحرائی مقامات خاص کر مملکت کے شمالی سرحدی علاقے کے سبزہ زار اس پودے کے خوشنما پھولوں سے سج جاتے ہیں۔

یہ پودا ایشیا، افریقہ اور یورپ کے مختلف حصوں میں بھی پایا جاتا ہے جو اس کی مختلف موسمی ماحول میں ڈھلنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ حدود الشمالیہ میں موسمِ بہار کے متنوع پودوں کا حصہ ہے، خصوصاً بارش کے بعد جب موسمِ بہار اپنے عروج پر ہوتا ہے تو اس پودے کے خوشنما پھول ماحول کو سحر انگیز بنا دیتے ہیں۔

 

شیئر: