Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سراج وہاب کے والد معروف ادیب و شاعر پروفیسر عبدالوہاب انتقال کر گئے

جدہ.... اورنگ آباد مہاراشٹر میں معروف ادیب اورشاعر پروفیسر عبدالوہاب جذب کے انتقال پر اردونیوز اور ملیالم نیوز کے ایڈیٹر انچیف طارق مشخص ، اردونیوز کے نیوزایڈیٹر ابصار سید سمیت تمام کارکنان ، پاکستان جرنلسٹس فورم کے شاہد نعیم، امیر محمد خان، جمیل راٹھورسمیت تمام ممبران نے عرب نیوز کے منیجنگ ایڈیٹر سراج وہاب سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔پروفیسر جذب صاحب دیوان شاعر کے علاوہ متعدد کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ سعودی عالمی اردونشریات کے صدر ڈاکٹر محمد لیئق اللہ خان نے بھی رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر جذب کو یہ کہہ کر خراج عقیدت پیش کیا کہ وہ نہ صرف یہ کہ انگریزی اور اردوکے مایہ ناز پروفیسر تھے وہ ایک اچھے انسان اور کردار و گفتار کے حوالے سے پکے سچے مسلمان اور محب وطن بھی تھے۔ ان کے انتقال پر اورنگ آباد کے تمام دینی ، ادبی ، سماجی اور سیاسی حلقوں نے تعزیتی اجلاس منعقد کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت اور درجات بلند کرے۔ 
 

شیئر: