Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین وطن کو لازمی طور پر برطانوی اقدار کا خیال رکھنا چاہئے، ساجد جاوید

 لندن.... برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے ملک کے عمرانی مسائل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردست برطانیہ میں زندگی کی نوعیت عجیب ہے۔ یہ صورتحال بدلنی چاہئے۔ تارکین وطن کو لازمی طور پر برطانوی اقدار کا خیال رکھنا چاہئے۔ انگریزی بولنے ، سمجھنے، لکھنے، پڑھنے کی صلاحیت بھی بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر برطانوی وزیر داخلہ نے جبری شادی اور ملک کے نئے امیگریشن قوانین پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ برطانیہ آنے والوں کو ایک نیا سٹیزن شپ ٹیسٹ دینا ہوگاکیونکہ انکا موجودہ طرز عمل انہیں برطانوی معاشرے میں پوری طرح ضم ہونے سے دور رکھتا ہے او ریہ ضروری ہے کہ یہاں آکر جو لوگ بھی بسنا چاہیں وہ یہاں کے نہ صرف قوانین بلکہ روایات اور اقدار کو بھی ملحوظ نظر رکھیں۔ آنے والوں کو چاہئے کہ وہ اچھی طرح سمجھ لیں کہ برطانیہ ایک لبرل ڈیموکریٹک ملک ہے مگر اسکے بھی کچھ قواعد و ضوابط ہیں۔ نئی امیگریشن پالیسی کا سب سے بڑا نکتہ یہ ہے کہ نوجوانوں کو انگریزی زبان پر مہارت کا حامل ہونا چاہئے۔
 

شیئر: