Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوستوں نے دولہا کے گھر اور کار کو گلابی کردیا

الساگر ،چشائر..... کہتے ہیں کہ دوستوں کیساتھ ہر رویہ درست ہوتا ہے۔  بشرطیکہ دوستی واقعی دوستی ہو۔  دوستی زیادہ شدت اختیار کرلے تو کچھ لوگ ایسی حرکات بھی کر بیٹھتے ہیں کہ جن کا تصور بھی محال ہوتا ہے اور انکی انہی حرکتوں میں بہت سی ناگوار حرکات بھی شامل ہوتی ہیں جنہیں موقع اور محل کے  علاوہ تعلقات کے پیش نظر لوگ ہنس کر ٹال دیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں ایک نوبیاہتا جوڑے کیساتھ ہوا۔ 25سالہ جینی اور 24سالہ جوناتھن منگر چیشائر کے الساگرعلاقے میں رہتے تھے حال ہی میں انکی شادی ہوئی تھی جس کے بعد وہ ہنی مون کے لئے گئے ہوئے تھے مگر جب وہ ہنی مون سے لوٹے تو اپنے گھر کی بدلی ہوئی رنگت دیکھ کر حیران اور ششدر رہ گئے کیونکہ گھر ، کار بلکہ پورا ماحول گلابی رنگت اختیار کرچکا تھا ۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ  صبح 4بجے اٹھ کر دولہا کے4 دوستوں نے  رنگ سازی کا یہ کام شروع کیا جسے لوگ رنگ بازی قرار دے رہے ہیں۔ عینی شاہدین کاکہناہے کہ ان دوستوں نے  دولہا کے مکان کے ساتھ کار پر بھی گلابی پلاسٹک چڑھا دیا۔ جس میں انہیں 4گھنٹے محنت کرنا پڑی تھی۔ صورتحال ایسی تھی کہ ہنی مون سے واپس لوٹنے والا جوڑا نہ تو اپنے گھر کا دروازہ کھول سکتا تھا اور نہ ہی کار استعمال  کرسکتا تھا۔ مجبوراً اس نے ایک چاقو کی مدد سے دروازے پر چڑھا پلاسٹک کاٹا اور گھر میں داخل ہوکر باہر نکل کر کار پر چڑھا یا گیا پلاسٹک کو جو پولیتھن نظر آرہی تھی کاٹ کر الگ کیا۔ شرارت کرنے والے چاروں دوست قریب ہی کہیں چھپے ہوئے تھے۔ جب سب کچھ ہوگیا تو وہ چاروں قہقہے لگاتے ہوئے سامنے آگئے۔ دولہا کا کہناتھا کہ وہ صرف 3ماہ قبل ہی اس مکان میں منتقل ہوا ہے اور اسکا سبب  اسکی شادی تھی۔ وہ نئے گھر میں شادی کرنا چاہتا تھا مگر دوستوں کی محبت کہ انہوں نے نئے گھر کو گلابی رنگ کرکے عجیب و غریب کردیا۔ واضح ہو کہ یہاں گلابی رنگ کے پلاسٹک اور ٹیپ وغیرہ کوسینے کے سرطان کے بارے میں عوامی شعور بیدارکرنے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بچوں کو صرف 2گھنٹے ٹی وی اور موبائل فون استعمال کرنے دیا جائے

شیئر: