Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی اداکارہ .... لیڈی ڈیانا ؟

لندن....بڑی تیزی سے اسٹیج، فلم اور ٹی وی کی دنیا میں نام پیدا کرنے والی برطانوی اداکارہ اپنی فنی صلاحیتوں کے ساتھ لیڈی ڈیانا سے حد درجہ مشابہت رکھنے کی وجہ سے بھی بڑی تیزی سے مشہور ہورہی ہیں۔ اداکاری کے ساتھ30سالہ جینا ڈیواز نامی اداکارہ گانے بھی گاتی ہیں اور اس میں  شہزادی ڈیانا کی  زندگی پر بننے والی غنائیہ فلم  ’’ڈیانا‘‘ میں مرکزی کردار بھی ادا کرنے جارہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلم کی تکمیل سے قبل ہی اس کی  جو رشز سامنے آئی ہیں اس کی وجہ سے لوگ ڈیانا کو ’’اسٹار آف ڈیانا‘‘ پکارنے لگے ہیں۔ اس غنائیہ فلم کے دیگر کرداروں میں شہزادہ چارلس ، ڈچز آف کارنیوال اور ملکہ برطانیہ بھی شامل ہیں اور اتنی عظیم شخصیات کے  ساتھ غنائیہ فلم میں کام کرنا جینا کیلئے قدرتی طور پر قابل فخر و انبساط ہے۔ ڈیانا ڈیوالز 30سال کی ہیں اور لوگوں کا کہناہے کہ لگ بھگ اسی عمر میں لیڈی ڈیانا نے دنیا کو خیر باد کہا تھا۔ یہی وہ خصوصیت ہے جس کی وجہ سے جینا کی اداکارہ میں حقیقت کا رنگ کچھ زیادہ ہی رچ بس سکتا ہے۔ جینا  ،لیورپول کے ٹرنگ اسکول میں پھرفارمنگ آرٹ کی تربیت حاصل کرچکی ہیں جسے وہ اس غنائیہ فلم میں استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ جینا کیلئے یہ غنائیہ فلم انتہائی بلندیوں تک پہنچنے کیلئے بہترین فلم ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ کئی برسوں سے اداکاری گلوکاری وغیرہ کرنے کے بعد انہیں کوئی خاص کامیابی اور شہرت اب تک نہیں مل سکی تھی ۔ اب یہ تمام چیزیں خود ہی اس غنائیہ فلم کے ذریعے انکی گود میں آگریں گی۔ فلم کی زیادہ تر عکس بندی    لاجولا  شہر کے پلے ہائوس میں ہوئی ہے اور امید ہے کہ فروری میں جب اسکا پریمیئر ہوگا تو یہ بھی اسی لاجولا پلے ہائوس میں منعقد ہوگا۔ شوبزنس سے تعلق رکھنے والے بڑے بڑے سرمایہ کار بیحد شدت کیساتھ اس فلم کے ریلیز اور کامیابی کا انتظار کررہے ہیں اور عین ممکن ہے کہ وہ اس فلم کے طفیل براڈ وے تک رسائی حاصل کرلیں کیونکہ  برطانیہ کی فنی تاریخ میں اس ہال کا بہت بڑا عمل دخل برسوں سے جاری ہے۔ غنائیہ فلم سے  جو شہرت انہیں ملے گی وہ مسلم ہے مگر شاہی خاندان کی اہم شخصیات کی وجہ سے نہ صرف اس فلم کو بلکہ جینا کو بھی شہرت کی انتہائی بلندیوں تک پہنچنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -22سالہ نوجوان نے ماں کے ہولناک قتل کا اعتراف کرلیا

شیئر: