Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

......زلف گرہ گیر دیکھ کر

یاور مظفر پوری۔جدہ
حیران ہوں نوشتہ تقدیر دیکھ کر
نازاں ہوں تیری زلف گرہ گیر دیکھ کر
گزرے جو تیرے ساتھ مرے دن بہار کے 
یاد آئے مجھ کو تیری یہ تصویردیکھ کر
دیکھا تھاایک خواب حسیں چاند سا مگر
سوچوں میں گُم ہوں اس کی میں تعبیر دیکھ کر
انجام تو بھی دے کسی کار عظیم کو
افسردہ ہو نہ غیر کی تعمیر دیکھ کر
بیٹی کسی غریب کی تم لاﺅ بیاہ کے
اپنی بہن کو بیاہنا جاگیر دیکھ کر
یاور سمجھ میں آئیں گے قرآن کے نکات
گرچہ پڑھو گے معنی و تفسیر دیکھ کر

شیئر: