Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی فہرست میں کابینہ وزیر بھی شامل

    لکھنؤ۔۔۔۔ ’’آیوشمان بھارت‘‘ اسکیم خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے کنبوں کیلئے ہے، اس سے استفادہ کرنیوالوں کی فہرست میں کابینہ وزیر ستیش مہانہ اور ان کے خاندان کا نام شامل ہے۔ اطلاع ملنے پر وزیر نے فہرست دیکھنے کے بعد ڈی ایم کو جانچ اور کارروائی کی ہدایت دی۔ سب سے بڑی سواستھ بیمہ یوجنا کی شکل میں حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی نے آیوشمان بھارت یوجنا شروع کی ہے۔ اس میں غریب کنبوں کو رجسٹرڈ کر کے5 لاکھ روپئے تک کے علاج کی سہولت دی جانی ہے۔ اہلیت کی متعدد شرائط ہیں۔ ان کے علاوہ 2011 ء کی بی پی ایل فہرست سے بھی نام لئے گئے ہیں مگر مستحقین کےناموں کے انتخاب میں ابھی سے جعلسازی شروع ہوگئی ۔ اس کام سے منسلک سرکاری مشینری اپنی مرضی سے لوگوں کے نام شامل کررہی ہے۔ اس کا خلاصہ خود وزیرانڈسٹریل ڈیولپمنٹ ستیش مہانہ نے کیا۔ دراصل انہیں اطلاع ملی کہ ان کا اور ان کے اہل خاندان کا نام فہرست میں موجود ہے۔ اس پر انہوں نے ڈی ایم وجے وشواس پنت کو فون اور خط تحریرکرکے واضح کیا کہ وہ اس اسکیم کے مستحق نہیں ، اس لئے ترجیحی بنیاد پر انکا نام حذف کرکے حاجتمندوں کے نام شامل کئے جائیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -ہند،روس سے S-400میزائل خریدے گا

 

رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: