Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ بیچ ریسلنگ کیلئے انعام بٹ ترکی روانہ

گوجرانوالہ:ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے چیمپیئن پہلوان گوجرانوالہ کے انعام بٹ ترکی روانہ ہوگئے۔ ورلڈ بیچ ریسلنگ کیلئے انعام بٹ کو 3ماہ ریت کے اکھاڑے میں سخت ٹریننگ کروائی گئی۔ انعام بٹ کے والد جو ان کے کوچ بھی ہیں ترکی میں اپنے بیٹے کی جیت کے لیے پر امید ہیں۔ انعام بٹ بھی اپنی تیاری سے مطمئن نظر آئے اور کہا کہ اس باربھی عالمی مقابلہ جیت کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کروں گا۔گوجرانوالہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ انعام بٹ ہمارے ہیرو ہیں اور وہ اس بار بھی ورلڈ بیچ ریسلنگ جیت کر پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: