Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحجاب خاتون کی گواہی پر قدغن نہیں، کینیڈا

جدہ۔۔۔کینیڈا کے ہیوک صوبے کی اپیل کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ کوئی بھی جج حجاب لینے والی خاتون کی گواہی مسترد کرنے کا مجاز نہیں۔اپیل کورٹ کے تمام ججوں نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ دیا کہ کوئی بھی شہری کسی بھی قسم کا لباس زیب تن کرسکتا ہے۔ کوئی بھی شہری اپنے مذہب کی ہدایت پر کوئی بھی لباس پہن کر عدالت میں آسکتا ہے۔ اگر مذہبی عقائد وطن کے دیگر باشندوں کے آئینی حقوق سے نہ ٹکراتے ہوں تو ایسی حالت میں کسی پر قدغن نہیں لگائی جاسکتی۔ مونٹریال سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون رانیہ العلول نے اپیل کورٹ سے رجوع کرکے شکوہ کیا تھا کہ اسے حجاب لینے کے باعث 2015ء میں جنرل کورٹ نے عدالت سے باہر کردیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -دن میں اسکول رات میں ملازمت

شیئر: