Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مائیکروسافٹ کے نوائس کینسلنگ ہیڈ فونز متعارف‎

مائیکروسافٹ کمپنی کی جانب سے پہلی بار ہیڈ فونز بھی متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ یہ ہیڈ فونز کمپنی نے اپنی سرفیس سیریز کی نئی ڈیوائسز کے ساتھ متعارف کرائے ہیں۔ اس سیریز میں کمپنی کی جانب سے سرفیس پرو 6 ٹیبلٹ ، سر فیس لیپ ٹاپ 2 ، سرفیس اسٹوڈیو 2 کمپیوٹر اور ہیڈ فون متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ونڈوز 10 اور آفس 365 کے بھی نئے فیچرز کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمپنی کے نئے ہیڈ فون ونڈوز 10 ، آئی او ایس ، اینڈرائیڈ اور میک آپریٹنگ سسٹم سے مطابقت رکھتے ہیں۔ ان ہیڈ فونز میں ایسا فیچر رکھا گیا ہے کہ انہیں استعمال کرنے والا انہیں جیسے ہی کان سے اتارے گا تو یہ کال کو میوٹ کردیں گے اور موسیقی کو روک دیں گے۔ہیڈ فون میں یو ایس بی سی پورٹ چارجنگ کے لئے دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق یہ ہیڈ فون 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مکمل طور پر چارج ہو سکتے ہیں ۔ کمپنی نے ان ہیڈ فونز کی قیمت 350 ڈالر مقرر کی ہے اور انھیں پہلے امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: