Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزیدار سیخ کباب سے لطف اندوز ہوں

اجزاء:
گوشت(بغیر ہڈی کا) آدھا کلو
 چرونجی ایک چائے کا چمچ
 خشخاش اور کھوپرے کا پیسٹ ایک ایک چائے کا چمچ
 بادام آٹھ عدد(پیسٹ بنالیں)
 چنوں کا پائوڈردو چائے کے چمچ
 پیاز دو عدد(باریک کاٹ لیں)
دہی ایک پاؤ
انڈا ایک عدد(صرف سفیدی پھینٹ لیں)
کارن فلورآدھا کپ 
تیل
ترکیب: سب سے پہلے گوشت دھو کر قیمہ بنالیں۔پھرتمام مسالے بھون کر پیس لیں اور قیمے میں شامل کرکے 15سے 20منٹ کے لیے میری نیٹ کرلیں۔ اس دوران پیاز فرائی کرکے پیس لیں۔اب آدھا پائو دہی ململ کے کپڑے میں ڈال کرنچوڑ لیںاور اس کا پانی قیمے میں مکس کردیں۔پھر انڈے کی سفیدی میں کارن فلور بھی اچھی طرح مکس کرکے اسے بھی قیمے میں شامل کردیں۔قیمے والے آمیزےکویک جان کریں اورسلاخوں پر تیل لگا کرسیخ کباب کی شیپ میں لپیٹنا شروع کردیں۔جب تمام سیخوں پر قیمہ لگ جائے، تو ایک ساتھ انگیٹھی پر رکھیں اور پلٹتے ہوئےلیموں کا رس اور تیل ٹپکائیں۔خیال رہے کہ کوئلے کی آگ زیادہ تیز نہ ہو۔ جب سیخ کباب سُرخ ہوجائیں، تو ہاتھ پر کپڑا لپیٹ کر یا دستانے پہن کر اُتار لیں۔ املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
 

شیئر: