Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2030ءمیں مصنوعات انٹرنیٹ پر تیار کی جاسکیں گی

جنیوا .... چین کے علی بابا گروپ کے سی ای او جیک ما نے کہا ہے کہ2030ءمیں مصنوعات چین، امریکہ یا سوئٹزرلینڈ میں نہیں انٹرنیٹ پر دستیاب ہونگی۔ تجارتی خسارہ ماضی کے صنعتی دور کا لفظ ہوگا ۔ وہ جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کے پبلک فورم سے خطاب کررہے تھے۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق فورم میں تجارت 2030ءکے موضوع پر 2030ءاور اسکے بعد تجارتی ترقی خاص طور پر ٹیکنالوجی کی ترقی کے تجارت پر اثرات کے حوالے سے بحث کی گئی۔ عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل رابرٹو ازیویدو نے افتتاحی تقریب سے خطا ب میں کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کی وجہ سے لوگوں کے تجارت پر خیالات کو چیلنجز درپیش ہیں۔ مناسب پالیسیوں سے ٹیکنالوجی کی ترقی سے تجارت کو واضح طو ر پر فروغ یا جاسکتا ہے۔ چین کے علی بابا گروپ کے سی ای او جیکب ما نے تقریب میں کہا کہ ان کے خیال میں 2030ء تک 99فیصد تجارت آن لائن ہوگی۔ 80فیصد چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیاں ، ای کامرس اور آزاد تجارت سے فائدہ اٹھائیں گی۔ انٹرنیٹ کے دور میں ہم صرف تجارت کے معیار پر توجہ دیں گے۔ چین، امریکہ تجارتی کشمکش کے حوالے سے جیکب ما نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ 21ویں صدی میں مسائل کو تصادم کے بغیر انٹرنیٹ اور تخلیقی انداز میں حل کرنے کا طریقہ موجود ہے۔
 

شیئر: