Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈلیوری وین کی ٹکر سے پورشے نہر میں جاگری

لندن....شمالی لندن میں اسلنگٹن کے علاقے میں ایک ڈلیوری ڈرائیور نے وین پیچھے کرتے ہوئے پورشے کو ٹکر مار دی۔ جس سے یہ کار نہر میں جاگری۔30ہزار پونڈ مالیت کی اس کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ خود وین ڈرائیور بھی اس واقعہ میں نہر میں گرنے سے بچ گیا۔فوری طور پر پورشے کا ڈرائیور وہاں پہنچ گیا ۔ وہ مطمئن نظر آرہا تھا او راسکا کہنا تھا کہ کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ اس موقع پر کار کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے بے شمار لوگ نہر کے کنارے کھڑے ہوگئے تاہم فوری طور پر امدادی کارکنوں کو طلب کیا گیا جنہوں نے کار باہر نکالی۔ کار کے مالک کو امید ہے کہ وہ اب انشورنس والوں سے اسکی رقم وصول کریگا۔ اسکا کہناتھا کہ میں نے کبھی بھی انشورنس والوں کو تکلیف نہیں دی او رامید ہے کہ آئندہ بھی نہیں دونگا۔
 
 

شیئر: