اوپیک پلس کا دسمبر کے لیے تیل کی پیداوار برقرار رکھنے کا اعلان
بین الاقوامی مارکیٹ کی حالیہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: عرب نیوز)
اوپیک پلس ممالک نے اتوار کو ہونے والے اجلاس میں دسمبر کے لیے تیل کی پیداوار کے کوٹے کو گزشتہ ماہ کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ اور مارکیٹ کے استحکام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اوپیک پلس کے سات رُکن ممالک سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان، جنہوں نے اپریل اور نومبر 2023 میں تیل پیداوار میں اضافی رضاکارانہ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کیا تھا، نے یکم نومبرکو ورچوئل اجلاس منعقد کیا۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں بین الاقوامی مارکیٹ کی حالیہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا گیا دسمبر 2026 کے لیے پیداوار کی وہی سطح برقرار رکھی جائے جو ستمبر 2026 میں مقرر کی گئی تھی۔
انہوں نے ڈیکلریشن آف کوآپریشن کی مکمل پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا جس میں اضافی رضاکارانہ پیداوار ایڈجسٹمنٹ شامل ہے جس کی نگرانی مشترکہ وزارتی مانیٹرنگ کمیٹی کرے گی۔
اوپیک پلس کے ممالک مارکیٹ کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔ ساتوں ممالک کا اگلا اجلاس 29 نومبر 2026 کو ہوگا۔
