Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپوزیشن کی اسپیکر سے ملاقات‘ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد: حزب اختلاف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایاز صادق کی زیر سربراہی اپوزیشن کے ارکان پارلیمان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ن لیگ، جمعیت علما اسلام (ف) اور جماعت اسلامی کے ارکان وفد میں موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان نے فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اپوزیشن کی مشاورت کے بعد اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس میں شرکت کے لیے شہباز شریف کو بھی بلایا جائے اور اس حوالے سے ان کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی قیادت کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔
 

شیئر: